ناظرین اکثر لوگوں کے زبان پر یہ گلہ و شکایت رہتی ہے کہ ان کے ہاتھوں میں پیسے نہیں ٹکتے بلکہ خرچ ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ جن کے پیسوں میں یا رزق میں برکت نہیں ہے یا وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ رزق کی بندش کا شکار ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ اس مسئلے میں مبتلا افراد روزانہ نمازِ فجر اور نمازِ عشاء کے بعد 1100مرتبہ "یَا غَنِیُّ"کا ورد کریں اور اول و آخر ایک ایک بار درود شریف پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے رزق میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور برکت ہوگی۔ یہ مجرب وظیفہ رزق اور بندش کے خاتمے کے لئے نہایت بہترین ہے۔
کوئی بھی دکاندار یا تاجر دکان کھولنے یا دفتر کھولنے سے پہلے 70مرتبہ "یَا غَنِیُّ"پڑھے گا تو انشاء اللہ کاروبار میں برکت اور رزق میں اضافہ ہوگا اور کبھی بھی کسی نقصان کا خوف نہیں رہے گا۔
جمعرات اور جمعہ کی شب اس اسم مبارک "یَا غَنِیُّ"کو 19000مرتبہ پڑھنے اور عمل کو جاری رکھنے سے انسان کو غیب سے دولت ملتی ہے اور بہت جلد کاروبار میں ترقی ہوگی اور رزق حلال کہاں کہاں سے آئے گا کہ عقل دنگ رہ جائے گی۔
پانی کا ایک گلاس لیں اور اول و آخر ایک ایک بار درود شریف اور درمیان میں 10بار "یَا غَنِیُّ"پڑھ کر دم کر دیں اور اس پانی کو احتیاط سے گھر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے رزق کی تنگی نہیں ہوگی اور رزق میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔
No comments:
Post a Comment